کینیڈا کو موسم سرما کے ایک اور برفانی طوفان کا سامنا ہے، ٹورنٹو، مونٹریال، کیوبک سٹی اور دیگر شہروں میں سخت سرد موسم کی وارننگ جاری کردی گئی۔
سردیاں جاتے جاتے کینیڈا میں ایک اور برف کا طوفان دے کر جارہی ہیں، بدھ سے شروع
ہونے والی برف باری کے بعد سڑکیں کئی انچ برف سے ڈھک گئیں، حکام نے آج شدید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
ٹورنٹو میں سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، دارالحکومت سمیت متعدد شہروں میں سخت موسم کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔